منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات نے بھر پور شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے کیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئیں۔علامہ محمد اقبال فانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی) نے خطاب کرتے ہوئے میلاد النبی کی اہمیت کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں دلائل دیئے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض ندیم احمد نے سرانجام دیئے ۔
رپورٹ: شعبان ڈار
تبصرہ