منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا یونان کے زیراہتمام محفل استقبال ربیع الاول

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل درود ونعت منعقد ہوئی جس میں رانا محمد وقار خان(صدر)، طارق شریف(نائب ناظم)، زیب الحسن قادری(ناظم نشرواشاعت)، سجاد حسین قادری( صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد اعظم، محمد رفیق، ملک نسیم اعوان( صدر مرکز نیکیا)، محمد آصف(MPIC یونان) اور چودھری محمد اسلم(MPIC یونان) نے ایتھنز سے ایک قافلہ کی صورت میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شرجیل شہباز قادری، علی عارف، نبیل شہباز قادری، ملک نسیم اعوان، حافظ منور حسین، محمد رفیق، روحیل شہباز قادری، محمد اعظم اعوان اور چودھری محمد اسلم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ محمد مشتاق قادری نے محفل نعت کی نقابت کی۔ کامیاب محفل نعت پر صدر منہاج القرآن یونان رانا وقار محمد وقار خان نے تھیوا کی پوری مجلس عاملہ راجہ وسیم علی( سرپرست)، مشتاق احمد قادری(صدر)، اصغر چیمہ(نائب صدر)، محمد اشفاق(سینئر نائب صدر)، خالد محمود قادری(ناظم)، محمد رزاق قادری(نائب ناظم)،محمد عابد(سینئر نائب ناظم)، ناصر محمود(خزانچی) کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ