منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا یونان کے زیراہتمام محفل نعت و تقریب حلف برداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں مورخہ 01 جنوری 2012 ء کو عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقار احمد خان( صدر) اور حاجی محمد شفیق اعون (ناظم) نے کی۔ محفل میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ثناخوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی۔ خالد محمود قادری نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ سجا دحسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد احسن سیفی، قاری مدثر مصطفی، مظہر اقبال، ملک نسیم اعوان، حافظ ساجد حسین، محمد زبیر، محمد الیاس، عبد الرزاق، محمد رفیق، اعظم اعوان، محمد اسلم اور محمد عارف نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن نیکیا مرکز کی طرف سے تمام ثناء خوانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ محفل کے اختتام پر ذیلی مرکز نیکیا کی نئی ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ملک نسیم اعوان (صدر)، محمد افضال بارو (ناظم)، ارسلان چیمہ (نائب صدر)، محمد عارف (نائب ناظم)، ناصر اکبر (ناظم مالیات) نے حلف اٹھایا۔ قائمقام امیر تحریک منہاج القرآن یونان صوفی عبید اللہ چشتی نے حلف لیا۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ