منہاج القرآن اسلامک سنٹر پوکونگ(ہانگ کانگ) کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد ذوالفقار نے حاصل کی۔ عبدالمجید قادری، محمد بلال، فرحان یوسف، قاری قدرت اللہ سلطانی اور قاری صابر حسین صابری نے حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں خوبصورت انداز میں مدح سرائی کی۔ منہاج اسلامک سنٹر کے امام و خطیب حافظ تنویر حسین شاہ نے نقابت کے فرائض سرانجا م دیئے۔
حافظ محمد نسیم نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں شرق سے غرب تک محافل میلاد منعقد کرتی ہے جس کے ذریعے لوگوں کا اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹوٹا ہوا تعلق پھر بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جملہ انبیاء کو معجزات و دلائل دے کر بھیجا جبکہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سراپا دلیل اور معجزہ بناکر بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر عمل معجزہ، جانور بھی آپ کی نبوت ورسالت کی تصدیق کرتے جنہیں دیکھ کر لوگ کلمہ پڑھتے۔ محفل کا اختتام درود و سلام سے ہوا اور علامہ محمد رمضان سیالوی نے خصوصی دعا کرائی۔
رپورٹ: حافظ محمد نسیم نقشبندی
تبصرہ