منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے گلہائے عقیدت پیش کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ عبدالرازق قادری نے نہایت خوبصورت انداز میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور اس کامنانا قرآن وحدیث سے ثابت کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے حالیہ دورہ تیونس کی تفصیلات سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا، بالخصوص تیونس میں موجود اسلامی زیارات کے بارے میں بتایا جن میں جلیل القدر صحابہ کرام رضوا ن اللہ علیھم اجمیعین کے مزارات قابل ذکر ہیں۔ محفل کے اختتام پر آپ نے خصوصی دعا کرائی جس کے بعد حاضرین محفل کی تواضع مصطفوی لنگر سے کی گئی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ