مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی(یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو خصوصی محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا، محفل میں ریندی کے گرد و نواح سے مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے ادا کئے۔تلاوت کے بعد نعت خوانی کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا جس میں محمد آصف، محمد عمران، محمد رفیق، محمد اشرف چشتی، میاں سرفراز، گوہر ایوب، محمد اسلم، علی قادری، محمد اعظم اعوان اور صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں مدح سرائی کی۔
محفل میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ غلام مرتضیٰ قادری نے ذکر الٰہی کرایا۔ محفل کے اختتام پر سلام پڑھا گیااور لنگر تقسیم کیا گیا جس کا اہتمام محمد عباس اورساتھیوں نے کیا جبکہ چودھری مدثر نے خصوصی شرکت کی۔ محفل نعت میں محمد خالد(ناظم تھیوا)، قیصر فاروق اور خالد محمود(نائب ناظم دعوت) کے ہاں بیٹوں کی ولادت پر مبارکباد دی گئی اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
رپورٹ:زیب الحسن قادری
تبصرہ