منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مورخہ 12 جنوری 2012ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے ہیڈ آف مشن وزیر حسن سے سفارت خانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی بھی شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعارف کرایا، خاص طور پر ان کی انسانیت کے حوالہ سے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لندن میں منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس کا حوالہ دیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات دہشت گردی کے خلاف فتویٰ، اقوام متحدہ کی طرف سے منہاج القرآن کو خصوصی مشاورتی درجہ، جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ میں لیکچر، ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کا حوالہ بھی دیا۔ محمد حنیف قریشی نے ہیڈ آف مشن وزیر حسن کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق کتاب دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتوی پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور سفارت خانہ کی طرف سے منہاج القرآن کو اتحاد امت کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ میں اس کتاب کا ضرور مطالعہ کروں گا، اس سے ہم مؤثر طریقہ سے سفارتی حلقوں میں پاکستان اور اسلام کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکتے ہیں۔
رپورٹ: محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ
تبصرہ