منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 04 جنوری 2012ء کو عرب کے مشہورومعروف جید عالم دین، عظیم صوفی اور بہت بڑے روحانی سلسلہ کے سرپرست شیخ حبیب بن عمر بن حفیظ سے ملاقات کی جو ان دنوں اپنے مریدین کی دعوت پر کویت تشریف لائے ہوئے ہیں۔
شیخ حبیب بن عمر بن محمد بن سلیم بن حفیظ مدظلہ العالی حرارا لمصطفیٰ کے نام سے ایک ادارہ بھی چلارہے ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بہت عقیدت اور پیار کرتے ہیں۔ شیخ حبیب بن حفیظ کی علمی و روحانی کیفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں اجازت روایت حدیث کی سند کے عظیم المرتبت اعزاز سے نوازا۔ ان کے شاگرد بھی مرکز منہاج القرآن لاہور کا دورہ بھی کرچکے ہیں اور ان کا پیغام منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں پڑھ کر سنایا گیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ممبران کو شیخ حبیب کی کویت میں موجودگی کا علم ہوا تو ان سے ملاقات کے لئے مسجد میں حاضر ہوئے جن میں حاجی عبدالرشید (سینئر نائب صدر MQI کویت)، علامہ محمد شاہد طفیل ڈار (ناظم MQI کویت)، حاجی احمد حسین (ناظم مالیات)، محمد حنیف قریشی (جنرل سیکرٹری MPIC کویت)، ڈاکٹر نثار اکبر(راہنما MQI کویت) اور محمد جعفر صمدانی (صدر MPIC کویت) شامل تھے۔ جب شیخ کو اس وفد کی آمد کا علم ہوا تو وہ بلند آواز میں پکار اٹھے (ھذا من مھد منہاج القرآن) اور بہت زیادہ مسرت کا اظہار کیا۔
اگلے دن وفد نے صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد شیخ حبیب بن عمر بن حفیظ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کویت میں منہاج القرآن کی سرگرمیوں اور تبلیغی کام کے سلسلہ میں مختلف سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔ انہوں نے اپنے مریدوں کو تلقین کی کہ وہ منہاج القرآن کی جملہ مذہبی محافل میں شریک ہوا کریں۔ وفد نے شیخ عمر بن محمد بن حفیظ کی طرف سے ملاقات کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں کویت مرکز دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اگلی دفعہ دورہ کے دوران ضرور وزٹ کروں گا۔ انہوں نے ملاقات کے اختتام پر خصوصی دعا کراتے ہوئے منہاج القرآن کے مشن کے فروغ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت، تندرستی اور حفاظت کی خصوصی دعا کی۔
رپورٹ: منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت
تبصرہ