یوم قائد اعظم کی تقریب زیراہتمام منہاج ویمن لیگ (دیزیو) اٹلی

منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 28 دسمبر 2011ء کو ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالہ سے مشنری ساور یانی ہال(دیزیو) میں پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز صوفی امانت علی صدیقی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مسز امانت علی صدیقی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ پروگرام میں دیزیو کے میئر Robertto Cortti نے خصوصی شرکت کی اور اپنے پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کو ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح کی مبارکباد دی۔ اس کے بعد مشنر ی ساور یانی دیزیو کے ڈائریکٹر Padre Rosario نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن اٹلی کے صدر حاجی محمد اشرف نے دیزیو کے میئراور اٹالین کمیونٹی کو مبارکباد دی اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے لئے منہاج ویمن لیگ اورمنہاج سسٹر لیگ نے مشترکہ طور پر پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا جس کو تمام احباب نے سراہا اور آئندہ بھی دونوں کمیونٹیوں نے مل کر مشترکہ پروگرام کرانے کا اعادہ کیا۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ