منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سعدیہ عثمان نے حاصل کی جبکہ منہاج ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری ستارہ ملک نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی اور منقبت ’’میں تو پنجتن کی غلام ہوں‘‘ پرسوز انداز میں پیش کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض منہاج ویمن لیگ کی قائمقام صدر شمیم ظہور اور ناظمہ میڈیا نازیہ عدنان نے ادا کئے۔ منہاج سسٹر لیگ کی صدر فرخندہ الطاف نے فرنچ زبان میں واقعہ کربلا بیان کیا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے محبت اہل بیت اور عظمت امام حسین رضی اللہ عنہ پر مدلل گفتگو فرمائی۔ محترمہ طاہر سحر نے شہدائے کربلا کو خصوصی الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ محفل میں ستارہ مبین ملک، روبینہ اشرف، شاہین اکرم، سدرہ اعظم، ارسا اور گل نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر حسینی لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: اے کے راؤ
تبصرہ