منہاج القرآن فرانس کے راہنما طارق چودھری کی طرف سے رانا فیصل علی قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھی اور سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری نے منہاج القرآن پنجاب (پاکستان) کے نائب ناظم رانا فیصل علی قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ پیرس کے نوح لابرجے میں عشائیہ کی تقریب میں مشن کے تمام متحرک ساتھیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، قائمقام صدر رانا محمد اشرف، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، فنانس سیکرٹری ملک شبیر احمد اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم، ممبر مجلس شوریٰ محمد نسیم بٹ، قمر زمان اور احمد بھٹی کے علاوہ منہاج میڈیا یورپ راؤ خلیل احمد بھی شامل تھے۔ تقریب کے میزبان طارق چودھری نے تمام ساتھیوں کو ان کی تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ رانا فیصل علی قادری نے طارق چودھری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کر کے جملہ تنظیمی اور تحریکی ساتھیوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔ رانا فیصل علی قادری نے فرانس کے تنظیمی احباب کو مرکزی سیکرٹریٹ مرکز اور جاری پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ