منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 05 دسمبر 2011ء کو مرکز لاکورونیو میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محبان اہل بیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، منصور بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ حاجی محمد حنیف مغل، محمد زاہد، محمد تصور، صداقت رحمان، رضا بھائی اور منہاج نعت کونسل نے امام عالی مقام کی حضور منقبت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض قاری طاہر عباس نے ادا کئے۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔ پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور مولانا شان علی قادری نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن لاکورونیو کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مولانا شان علی قادری نے اختتامی دعا کرائی اور آخر میں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ