منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام محفل ذکر شہدائے کربلا

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 08 دسمبر 2011ء بروز جمعہ CENTO میں ذکر شہدائے کربلا کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں Cento، کارپی، بریشیا، بلزانو اور دیگر علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت بریشیا سے آئے مہمان حاجی الیاس نے حاصل کی۔ اس کے بعد بریشیا سے آئے مہمان اویس بردران، حاجی الیاس، حسنین سلیم اور حاجی یونس بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام میں غلام مصطفی مشہدی نے محبت اہل بیت اور امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کی مدلل اور پرسوز گفتگو سے ہر آنکھ اشک بار تھی۔ انہوں نے شہادت امام حسین کے پیغام اور امت مسلمہ کی زبوں حالی پر بھی گفتگو کی اور منہاج القرآن کے پیغام ’’بیداری شعور‘‘ پر بھی روشنی ڈالی۔

پروگرام میں کارپی سے مختار قادری، قاری غلام رسول، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ممبران اور بریشیا سے یوسف ڈارنے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا جس کے بعد جملہ شرکائے محفل کو لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ