بارسلونا(سپین) کے معروف سماجی راہنماء اور کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر پرتپاک عشائیہ دیا جو کہ محرم الحرام کی محافل کے سلسلہ میں بارسلونا کے دعوتی دورہ پر تشریف لائے تھے۔
عشائیہ کی تقریب میں مرزا محمداکرم بیگ( صدر منہاج القرآن سپین)، نوید احمد اندلسی(ناظم)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل)، جاوید مغل ( چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن) اور ظفر الیاس قریشی ( ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ دیس پردیس) نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ کے دوران پاکستان کے موجودہ مسائل اور مخلص لیڈر شپ کے فقدان پر تبادلہ خیال کیا اوراس سلسلہ میں علامہ صفدر مجید قادری نے منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ