علامہ حافظ اقبال اعظم نے اٹلی کا تنظیمی دورہ کیا

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 26 نومبر 2011ء کو اٹلی کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے ان شہروں میں قائم تنظیمات کے مراکز کا وزٹ کیا اور منہاج ٹی وی کے پراجیکٹ کے بارے تنظیمات سے میٹنگز کیں۔ ان تنظیمات میں میلان، دیزیو، ریجوایملیا، کارپی، مچراتا،اریزو، نوارا، دومو، گلراتا، بلزانو اور بریشیا شامل ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگز میں علامہ اقبال اعظم نے کارکنان تک مرکز منہاج القرآن کی ہدایات پہنچائیں اور منہاج ٹی وی پراجیکٹ کے حوالہ سے آئندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتائیں۔ اٹلی کا دو روزہ کامیاب تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد 28 نومبر کو بارسلونا سپین کے لئے روانہ ہوئے۔ میلان ایئر پورٹ پر حاجی ارشد جاوید( صدرMQI شمالی اٹلی) اور دیگر عہدیداران نے ان کو الوداع کیا۔

رپورٹ: منہاج میڈیا یورپ

تبصرہ