منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز انوفیتا (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 04 دسمبر 2011ء کو شہدائے کربلا کی یاد میں محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی شرکت کی اوراہل بیت کی محبت اور حسینی کردار پر روشنی ڈالی۔محفل میں غلام مرتضی قادری، سجاد قادری، رانا محمد وقارخاں، عبدالجبار سلہری، طارق شریف اعوان، محمدطیب، عامر علی قادری، ذیب الحسن قادری، ملک جاوید اقبال اعوان، چودھری اظہر محمود اور یونان کی ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر مرحوم محسن ضیاء کی روح کو ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں لنگر تقسیم کیاگیا۔
رپورٹ: نوید سحر
تبصرہ