منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حج سے روانگی سے قبل مورخہ 26 اکتوبر 2011ء کو لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفی المدنی، امیر منہاج القرآن لندن شیخ صادق قریشی الازہری، مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن داؤد حسین مشہدی، ڈائریکٹر صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ شاہد کلیم، ڈائریکٹر آپریشن تحسین خالد، مینجر عبدالرزاق قریشی، پراجیکٹ مینجر عدنان سہیل، ڈپٹی ویلفیئر سیکرٹری NC فرحان الصباح کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

شیخ الاسلام کی آمد پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور آفس سٹاف نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العرابی اور آپ کے ساتھ تشریف لانے والے تمام قائدین کو منہا ج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفاتر کا وزٹ کرایا گیا اور نئے آفس کے نظام اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری تمام پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیش کے کام کو سراہا اور MWF کے فلاح انسانیت، خدمت خلق اور امداد باہمی کے جاری منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر داؤد حسین مشہدی نے شیخ الاسلام کو بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں نئے نظام کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ قربانی 2011 کی اپیل میں بھی مصروف ہے تاکہ اس پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر آپریشن کی ذمہ داری سابق صدر مسلم یوتھ لیگ تحسین خالد کو سونپی گئی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نہایت تجربہ کار، محنتی اور مخلص سٹاف بھی نئے آفس میں اپنی ذمہ داریاں نہایت اچھے طریقے سے نبھانے میں مصروف ہے جو مستقبل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تما م تر پراجیکٹس کو کامیابی سے چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ:عدنان سہیل

تبصرہ