مورخہ 30 اکتوبر 2011ء بروز اتوار کو اٹلی کے شہر بریشیا میں منہاج القرآن بریشیا نے کمیونے دی بریشیا کی طرف سے بند کئے گئے منہاج القرآن کلچر سنٹر بریشیا کو روم عدالت میں کیس جیتنے اور منہاج القرآن اسلامک کلچر سنٹر بریشیا کے دوبارہ کھلنے پرایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بریشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ان تمام افراد کو دعوت دی گئی جنہوں نے منہاج اسلامک کلچر سنٹر کے بند ہونے کی صورت میں ہر قسم کا تعاون کیاجس کی بدولت اسلامک کلچر سنٹر بریشیا دوبارہ کھل گیا۔
یہ تقریب بریشیا کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں شام کے وقت رکھی گئی تاکہ پروگرام کے آخر میں کھانے کا اہتمام بھی کیا جاسکے۔ ا س کے علاوہ بریشیا کے نواحی قصبے پرے والے سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے کچھ ہفتے قبل منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی تھی تاکہ اسی تقریب می ان کی حلف برداری بھی کی جاسکے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ بریشیا کے مشہور قاری اور نعت خواں قاری گلزار احمد نے حاصل کی۔اس کے بعد اویس برادران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ صدر منہاج القرآن بریشیا محمد شفقت چیمہ اور سابقہ جنرل سیکرٹری چودھری دلدار نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم کہاں کہاں خرچ کی گئی ہے جس کی بدولت آج ہم نے دوبارہ سنٹر کھول دیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن سلامک کلچرسینٹر بریشیا علامہ وقار احمد نے اپنی مختصر سی تقریر میں وہاں موجود تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کی کلاسز کی تفصیلات بیان کیں اور دعوت دی کہ والدین جلد از جلد اپنے بچوں کا ایڈمیشن کرائیں تاکہ کلاسز شروع کی جاسکیں۔آخر میں منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے حلف لیا گیا اور تعاون کی اپیل کی گئی اور اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ترغیب دی۔
رپورٹ:حسنین سلیم منچلا
تبصرہ