منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں قرارداد لندن برائے امن عالم پر سینکڑوں افراد نے دستخط کئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 08 اکتوبر 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرارداد امن پر دستخط کروانے کا انتظام کیا گیا۔ جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں افراد نے قرارداد لند ن برائے امن پر دستخط کئے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر شفقت علی رضااور محمد قیصر چیمہ نے رضا کارانہ خدمات سرانجام دیں اور لوگوں کو قراردادا من کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ یاد رہے کہ مورخہ 24 ستمبر 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام ویمبلے ارینا ہال (لندن) میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس میں 12000 افراد کی موجودگی میں قرارداد لندن برائے امن عالم منظور کی گئی جس پر سال رواں میں 10 لاکھ افراد کے دستخط کروائے جائیں گے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ