پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ ہفتے ناروے کا دورہ کیا اور اوسلو میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں مختلف تنطیمات اور وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث رہے خاص طور پر ناروے میں ہونے والی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عقیل قادر نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عالمی شہرت یافتہ، دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر دیا گیا فتویٰ تحفہ میں پیش کیا، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے فتویٰ سے استفادہ حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات کا ذکر کیا اور ناروے میں منہاج القرآن کی خدمات کی تعریف کی۔ بعد ازاں عقیل قادر نے ایمبیڈر ہاؤس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
رپورٹ: عقیل قادر
تبصرہ