منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریڈ فورڈ) برطانیہ میں علماء کرام کا اجتماع

مغربی دنیا میں اسلام اور پیغمبر اسلام پر ہونے والے جاہلانہ حملوں اور اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے نام نہاد مسلمانوں کو منہاج القرآن علمی وتحقیقی اسلحہ کے زور پر تباہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار مورخہ 18 ستمبر 2011ء بریڈ فورڈ ( یوکے) میں دینی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں مورخہ 24 ستمبر 2011ء کو ویمبلے ایرینا (یوکے) میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ’’ عالمی امن کانفرنس‘‘ میں شریک ہونے اور اسے کامیاب بنانے کے حوالہ گفتگو کی گئی۔ بریڈ فورڈ میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں علامہ حافظ عبدالسعید، علامہ محمد جمشید، محمود قادری، حافظ عبدالغفور، محمد خضر قادری، وسیم شہزاد، لیڈز سے عبداللہ خان، محمد ذیشان بلوچ، ویکیفیلڈ سے حاجی محمد تاج چشتی، ملک تصور اعوان، حافظ محمد افضل خان، عثمان الازہری، یعقوب انجم راجہ، حاجی عبدالرزاق، ہیلی فیکس سے شاہد جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں علامہ محمد افضل سعیدی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس دراصل دہشت گرد سوچ کے خلاف ایک بند ثابت ہوگی اوران شاء اللہ دنیا میں امت مسلمہ پر لگا یہ پراگندہ داغ اس عالمی کانفرنس کے ذریعے دھو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے براہ راست فائدہ جہاں مقامی مسلمان نوجوان نسل کو حاصل ہو گا وہاں غیرمسلم کمیونٹی کو بھی اس کے علمی فوائد سے اپنے ذہنوں اور سوچوں کو کشادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

عہد حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جس طرح اس میدان میں علمی جہاد کیا ہے یہ صرف ایک اہل نظر صوفی کا اعزاز ہی ہوسکتا ہے۔ عالم مغرب کے علمی میدانوں میں دشمنان دین کے ترش وتلخ اعتراضات اور سوالات کا جواب قرآن واحادیث کی روشنی میں جدید علوم کے تناظر میں شیخ الاسلام نے ہی دیا ہے۔ ویمبلے کانفرنس خارجیت اور انتہا پسند سوچ کے منہ پر علمی طمانچہ ہو گی جس سے نوجوان نسل کے کچے ذہنوں کو پراگندہ کرنے والی سوچ اور منفی علم کا بت پاش پاش ہو جائے گا اور اس کانفرنس کے بعد اسلام کے بحیثیت امن، محبت اور انسانیت کے ذہن کی سوچ اور روش پروان چڑھے گی۔

رپورٹ: مرز ا آفتا ب بیگ

تبصرہ