علامہ محمد اقبال اعظم الازہری کا مرکز منہاج القرآن گارج لے گونس(فرانس) میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 12 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں جمہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطاب جمعہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ ہونے کے باعث مرکز کے تینوں ہال شرکاء سے بھر جانے کی وجہ سے باہر لان میں بھی صفیں بچھانی پڑیں۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے خطاب میں حدیٹ پاک سے یتیم کی پرورش کرنے والے کا مقام و مرتبہ بیان کیا گیا اور منہاج القرآن کے پراجیکٹ آغوش کے دوسرے مرحلے بچوں کی کفالت کا خصوصی پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر فرانس علامہ عبدالرازق قادری نے اس مرکز پر مستقبل میں بچوں کی ایجوکیشن اور نصاب کا تعارف کرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرکز کے تیسرے فلور پر کلاس رومز کی تعمیر جاری ہے جو کہ عقریب مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے حق میں دعائے خیر کی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور سلام پڑھا گیا جس کی سعادت صدر منہاج القرآن گارج لے گونس زاہد محمود نے حاصل کی۔ اجتماعی دعا علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ