مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورونیو (فرانس) میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا عید کا اجتماع مورخہ 30 اگست 2011ء کو منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور نماز عید ادا کی۔
لوگوں کی کثرت کی وجہ سے مرکز لاکورونیو میں صبح 8 بجے پہلی جماعت کے بعد 45 منٹ کے وقفہ سے عید کی مزید تین جماعتیں ہوئیں۔ پہلی جماعت حافظ عبدالعلی، دوسری جماعت علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہر ی، تیسری جماعت قاری محمد صدیق اور چوتھی جماعت علامہ حسن میر قادری نے کرائی۔ ہال کے داخلی اور خارجی راستے جدا جدا رکھے گئے تاکہ رش نہ ہو اور نہ ہی وقت کا ضیاع ہو۔ منہاج یوتھ لیگ فرانس کے نوجوانوں نے گاڑیوں کی پارکنگ میں احسن طریقہ سے اپنی ذمہ داری ادا کی۔ مرکز سے باہر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مٹھائی کے خصوصی سٹال لگائے گئے تھے۔ منہاج یوتھ لیگ فرانس نے عالمی امن کانفرنس ویمبلے ایرینا یوکے کا خصوصی ڈیسک لگایا ہوا تھا۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے نمائندے بھی کوریج کے لئے موجود تھے۔ نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کو گلے ملے اور عید مبارک کہا۔ ہر نماز کے بعد علامہ حسن میر قادری نے لوگوں کی طرف سے رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کی قبولیت اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لئے خصوصی دعاکرائی۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ