عید الفطر کے روز برطانیہ سے ویانا تشریف لائے منہاجین سکالر علامہ اظہر سعید الالزہری نے منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری نشرواشاعت حاجی قاسم علی اور حاجی عبدالغنی ملک کے ہمراہ ویانا کی معروف پاکستانی مسجد نور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔
وفد نے مسجد کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری اوران کے رفقاء کار سے عید ملی اور مبارکبادی، اس موقع پر علماء کرام نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خطیب نور اسلامک سنٹر نے مہمانوں کو وزٹ کرایا اوردین اسلام اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے جاری مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ علامہ اظہرسعید الازہری نے برطانیہ میں مسلمانوں کی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ویانا میں منہاج القرآن اور نور اسلامک سنٹر کی دینی خدمات اور باہمی تعاون اور اخوت کے جذبہ پر خوشی کا اظہار کیا۔
رپورٹ: محمد نعیم رضا
تبصرہ