منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں مورخہ 30 جولائی 2011ء کو ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ سے قبل فرانس کی مجلس شوریٰ کے ممبران کے ساتھ ایک مختصر نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے انتہائی پرمغز گفتگو کی اور لوگوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔ ممبران شوریٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ آپ نے شوریٰ میں خواتین کی نمائندگی دیکھ کر اس کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے منہاج ویب ٹی وی کا پہلا انٹرنیشنل سٹوڈیو فرانس میں بننے پرتنظیم اور تمام افراد کو مبارکباد دی۔ آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور جملہ ممبران شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ