منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 24 جولائی 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورونیو فرانس میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ حمدونعت کی سعادت مس مقصود اور منقبت گل منہاج گروپ نے حاصل کی۔
محفل نعت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مس منظور، طاہرہ، ربعہ خواجہ، مس ستارہ مبین ملک اور مہناز چودھری اور سسٹرز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض سینیئر نائب صدر منہاج ویمن لیگ فرانس شمیم ظہور نے ادا کئے۔ پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ’’ آغوش‘‘ کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلہ(بچوں کی کفالت) کے آغاز پر بریفنگ دی۔ آپ نے سب سے پہلے آغوش کی بلڈنگ کی تکمیل پر تمام خواتین کومبارکباد پیش کی اور بتایا کہ منہاج القرآن کی تاریخ میں33 کروڑ سے زائد لاگت سے دو سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں مکمل ہونے والایہ پہلا منصوبہ ہے۔
علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں یتیم کی کفالت و پرورش کرنے والے کا مقام بیان کیااور تمام خواتین کو بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لینے کی دعوت دی۔ آپ کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ فرانس ستارہ مبین ملک نے ایک بچے کی کفالت اپنے ذمہ لیتے ہوئے ماہانہ واجبات بھی ادا کئے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے آغوش کی تعمیرکے دوران ایک یونٹ اپنے ذمہ لیا تھا۔ مزید کئی خواتین نے بھی بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
پروگرام میں خصوصی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادر ی نے کیاآپ نے کہا کہ رمضان المبارک ہمارے پاس مہمان ہے لہذا ہمیں اس کی خوب خاطر مدارت کرنی چاہیئے۔ خاطر مدارت سے مراد جسمانی نہیں روحانی ہے۔ اس مہینہ میں ہمیں اپنی روح، کردار، اخلاق اور اعمال کی اصلاح کرنی چاہیئے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر منہاج ویمن لیگ مسرت جہاں چودھری، طاہرہ سحراور اسماء بانو نے درود وسلام پیش کیا۔ محترمہ ستارہ مبین ملک نے خصوصی دعا کرائی۔ اختتام پر تمام خواتین کی تواضع کی گئی۔
رپورٹ: نازیہ عدنان
تبصرہ