منہاج القرآن دیار کفر میں اصلاح احوال، اتحاد امت اورامن عالم کا پیغام ہر سطح اور ہر مذہب تک پہنچا رہی ہے، اسی سلسلہ میں مورخہ 31 جولائی 2011ء بروز اتوار کو نماز عشاء کے بعدزیورچ شہر کی لبنانی مسجد میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اکرم نے حاصل کی جبکہ تنویر حسین گوند ل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت اور پرسوز انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ ناظم دعوت وتربیت فیاض میر نے سلسلہ وار درس عرفان القرآن میں سورہ آل عمران کے رکوع نمبر 14 کا ترجمہ اور تفسیر تربیتی انداز میں پیش کیا۔ محفل میں روحانی ذوق کے لئے تنویر حسین گوند ل ( ڈنمارک) نے میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا کلام پیش کرنے کی درخواست کی جو ان دنوں سیر وسیاحت کے لئے سوئس آئے ہوئے ہیں۔ عارفانہ کلام کے دوران تمام حاضرین کی آنکھیں پرنم تھیں۔ محفل کو جاری رکھتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا وڈیو خطاب (صالح صحبت اور نیک مجلس)دکھایا گیاجو شرکاء نے بہت پسند کیا۔
سعید اقبال چودھری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ آغوش کی تکمیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے زکوۃ، صدقات اور عطیات کی اپیل کی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا موٹو بیان کیا(تعلیم، صحت فلاح عام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمار ا عزم ، ہمارا کام)۔ پاکستان (ساہیوال) سے تشریف لائے بزرگ راہنماء چودھری محمد رمضان اطہر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کاوشوں کوسراہا اور ذکر کی محفل کرائی۔ محفل کے اختتام پر سب نے کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ دعا کے ساتھ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔
رپورٹ:شبیر گوندل
تبصرہ