منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین مرکز جاپان میں نماز تراویح کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین مرکز جاپان میں مورخہ31جولائی2011ء سے نماز تراویح کا آغاز ہو گیا۔ یورپ سے تشریف لائے مہمان سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کا آغاز کیا۔ مرکز منہاج القرآن نماز تراویح کے موقع پر لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

علامہ حافظ نذید احمد خان باندوسٹی ابراکی کین مرکز میں چوتھی مرتبہ رمضان المبارک میں قرآن پاک سنا رہے ہیں اور علامہ نذیر احمد خان کے عقیدت مند جاپان کے دور دراز علاقوں سے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کر کے آئے تھے۔ سفیر یورپ نے نماز تراویح کے بعدقرآن پاک کااردو میں خلاصہ بھی بیان کیا۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل جاپان کے ناظم محمد انعام الحق نے اپنے ایک بیان میں اردگرد میں مقیم تمام اہل اسلام سے نماز تراویح میں شرکت کی بھر پور اپیل کی۔ پروگرام کے اختتام پر حسب معمول تمام شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل لگائی گئی۔

رپورٹ:محمدانعام الحق

تبصرہ