منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 07 جولائی 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل درود پاک اور شب معراج کا پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بحرین کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کی محفل ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب ’’آیات معراج کی علمی اور روحانی تفسیر‘‘ کے موضوع پر دکھایا گیا۔ حاضرین محفل نے خطاب کو بہت پسند کیا اور اپنے ایمان کو جلا بخشی۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوۃ و سلام پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پرمنہاج القرآن کی انتظامیہ نے شیخ الاسلام کے خطاب ’’صحبت بد کے اثرات‘‘ کی ویڈیو سی ڈیز تقسیم کیں۔ پروگرام کا اختتام امیر تحریک کی انتہائی پرسوز انداز میں دعا سے ہوا۔
رپورٹ: سید شفقت علی
تبصرہ