منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام محفل شب برأت اور شب بیداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز عشاء بستین مسجد میں شب برات کی عظیم الشان محفل اور شب بیداری کا پروگرام منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ راشد بن ابراہیم المکی (سرپرست منہاج القرآن بحرین) نے کی جبکہ منہاج القرآن بحرین کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کی محفل ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ محفل کے بعد سرپرست بحرین کے گھر کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد جملہ شرکائے محفل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھا جس میں من کی صفائی اور شیطانی حملوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تھی۔ خطاب کے بعد حلقہ کی صورت میں محفل ذکر منعقد ہوئی۔ تمام شرکائے محفل نے صلوۃ التسبیح اد ا کی۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے انفرادی ذکر اور نوافل ادا کئے۔ نماز تہجد کے بعد تمام حاضرین نے سحری کی اور نماز فجر کے بعد اختتامی دعا ہوئی۔ پروگرام کے بعد منہاج القرآن بحرین کی طرف سے جملہ شرکائے محفل کو شیخ الاسلام کے ویڈیو خطاب کی سی ڈیز بطور گفٹ پیش کی گئیں۔

رپورٹ: سید شفقت علی

تبصرہ