منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکزی عہدیداران کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران (جاپان)، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور میاں ظہور احمد (لائف ممبر) نے مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نظامت امور خارجہ کے سٹاف سے میٹنگ کی جس میں راجہ جمیل اجمل (ناظم امور خارجہ)، ندیم احمد اعوان، محمد وسیم افضل قادری، میاں اشتیاق احمد، حافظ عمیر وقاص اور عبدالقیوم بٹ شریک ہوئے۔

جاپان کے تنظیمی عہدیداروں نے اپنے دورہ مرکز کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ فورمز کا وزٹ کیا اور مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران ایشین کونسل کے کردار، ورکنگ اور اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ ہم نے تائیوان کا وزٹ کیا وہاں تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مصطفوی مشن کے بارے میں بریفنگ دی جس کے نتیجہ میں بہت سے دوستوں نے منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں تائیوان میں دوبارہ وزٹ کے بعد تائیوان کی تنظیم سازی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح کوریا میں بھی تنطیم نو کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد منہاج ایشین کونسل کے عہدیداران کی ملائیشیا میں میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس میں ایشیا میں مشن کے فروغ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

MPIC جاپان کے ناظم محمد انعام الحق نے میٹنگ کے دوران رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ جاپان میں دو نئے اسلامک سنٹرز کی خریداری جاپان تنظیم کی بہت بڑی کامیابی ہے جس میں جاپان کے جملہ تنظیمی عہدیداران، رفقاء اور وابستگان کی شبانہ روز کوششیں اور کاوشیں شامل ہیں جبکہ علامہ محمد رضا قادری اور علامہ شکیل احمد ثانی نے ان سنٹرز کی خریداری میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا۔ اب ہم ان سنٹرز کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نام کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں ہمیں بہت جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور میاں ظہور احمد کا مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور جاپان کی پوری تنظیم، کارکنان اور وابستگان کو جاپان میں تنظیمی کام میں بھرپور کامیابی اور ناگویا اور ابراکی میں اسلامک سنٹرز کی خریداری پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یقینا ہم سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں دین حق کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں اور کاوشوں میں مصروف ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے میاں ظہور احمد کو منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ کی سند پیش کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ