منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے دیرینہ ساتھی اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی محبوب حسین جو گذشتہ چھ برسوں سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے مورخہ 23 جون 2011ء کو انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
حاجی محبوب حسین کی نماز جنازہ مورخہ 24 جون 2011ء کو منہاج القرآن سنٹر لاکورنیو فرانس میں اد ا کی گئی جو منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے دعا کرائی۔ اسی رات حاجی محبوب حسین کے ایصال ثواب کے لئے فرانس تنظیم نے خصوصی محفل کے انعقاد کا انتظام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کے تمام مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ