منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں کی ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور سپین سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے مورخہ 16 جون 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Pulgdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکرٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، چودھری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کے سیکرٹری Agusti lgesias بھی موجود تھے۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل کو مذہبی امور کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے فروغ کے لئے منہاج القرآن سپین کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور اس شعبہ میں منہاج القرآن سپین کے زیراہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کو منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن اور منہاج مصالحتی کونسل کے تحت پاکستان اور دیگر یورپی ممالک میں فروغ امن و استحکام اور بین المذاہب رواداری کے قیام کے لئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورنے منہاج القرآن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاتالونیا کی حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان مکالمہ کو فروغ دیا جائے، ملاقات کے آخر میں محمد اقبال چودھری نے ڈائریکٹر مذہبی امور کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ پیش کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ