منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر اہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے خصوصی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے گئے۔

نعت کے بعد حلقہء درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں تمام حاضرین نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سفر معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ خطاب کو تمام حاضرین نے بڑے شوق اور محبت سے سنا۔ اس موقع پر علامہ حافظ صداقت علی قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو) نے بھی ماہ رجب کے فضائل اور عبادات اور شب معراج کی اہمیت کے حوالہ سے گفتگو کی۔

پروگرام کے آخری حصہ میں علامہ قاری اسرار احمد منہاجین (خطیب مسلم سنٹر فیورسٹ) نے صوفیانہ کلام پیش کیا اور بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا۔ اختتامی دعا کے بعدمہمانوں کی شاندار ضیافت کے ساتھ تواضع کی گئی۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ