منہاج یوتھ لیگ (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس

منہاج القرآن یوتھ لیگ (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 جون 2011ء کو بریشیا کے نواحی علاقہ کلچی ناتو میں فیضان مدینہ مسجد میں عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج القرآن بریشیاعلامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن بریشیا کے ناظم محفوظ بٹ اور نائب صدرمرزا افضال بھی موجود تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ واجد نے حاصل کی۔ اٹلی کے مشہور ومعروف نعت خوان حاجی محمد الیاس نے اپنی سریلی اور دلکش آواز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے نوجوانوں نے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔ منہاج القرآن بریشیا مرکز کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے شان اولیاء کو قرآن وحدیث سے بیان کرتے ہوئے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی فضیلت، آپ کی ولایت عظمیٰ کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ انہوں نے نسبت ارادت کو بیان کرتے ہوئے منہاج القرآن میں شمولیت اور رفاقت کاپیغام دیا۔

پروگرام کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے درود و سلام پیش کیا۔ اختتامی دعا کے بعد تمام شرکاء کولنگر غوثیہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ:حسنین سلیم

تبصرہ