منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ مرکز پر پیر سلطان فیاض الحسن قادری کی آمد

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ مرکز کا وزٹ کیا، وزٹ کے دوران ان کے مریدین کی بھی خاصی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے صدر چودھری اظہر فاروق، نائب صدر محمد الیاس چیمہ، ناظم نشرواشاعت محمد اصغر مرزا اور قاری فیض احمد چشتی نے اپنے ساتھیوں سمیت پیر صاحب کو مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا کہ ہم سب کا مقصد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد ہے اور اس کام میں آپ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

تکبیر ٹی وی پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیکچرز کے حوالہ سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت و ادب کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے جو کسی اور عالم دین کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو عمر خضر عطا فرمائے۔ پیر صاحب نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرینکفرٹ کے صدر عنصر بٹ کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔

رپورٹ: ایم اے مرزا

تبصرہ