منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں ڈنر اور محفل نعت میں شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب

منہاج القرآن آسٹریا کے سینیئرنائب صدر ملک محمد امین اعوان کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 12 جون 2011ء بروز اتوارکو ہفتہ وار محفل ذکر کے بعد پروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حفیظ اللہ قادری نے حاصل کی، یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان، حاجی اکبر علی، عبدالرحمن ڈوگر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم محمد نعیم رضانے نماز کے طریقہ کا ر پر تفصیل سے روشنی ڈالی، محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب( ہجرت الی اللہ) دکھایا گیا۔ خطاب کے اختتام پر اجتماعی درود وسلام پڑھا گیا۔

محفل کے بعد ملک محمد امین اعوان کی جانب سے دیئے جانے والے ڈنر میں منہاج القرآن آسٹریا کے امیرحفیظ اللہ قادری، صدر خواجہ محمد نسیم، ناظم محمد نعیم رضا، ملک اعجاز رشید، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، زاہد غنی چوہان، اشفاق احمد، آفاق اکبر، حاجی فاروق اکبر، حاجی محمد مسعود کے علاوہ منہاج القرآن کے رفقاء، منہاج ویمن لیگ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اختتام پر اعلان کیا گیا کہ عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں مورخہ 19 جون کو خواجہ محمد نسیم، مورخہ 25 جون کو حاجی قاسم علی کی جانب سے تقریب منعقد ہو گی جبکہ مورخہ 26 جون کو حاجی الطاف مرحوم کی پہلی برسی منعقد ہوگی۔ پروگرام کے اختتام پر ملک تجمل کی ہمشیرہ (مرحومہ) کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

رپورٹ:محمد اکرم باجوہ

تبصرہ