منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کا اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ میں منعقد ہوا

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اجلاس 07 جون 2011 کی شام مرکز منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترم علامہ شوکت احمد اعوان نے حاصل کی۔

سید محمد افضال شاہ نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان میں جاری پراجیکٹ آغوش کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپ لوگوں کے تعاون، اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے آغوش کا پراجیکٹ 35 کروڑ کی لاگت سے اپنے مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کو ہے۔ اب ہم نے دوسرے مرحلے کی تیاری کرنی ہے تاکہ بچوں کو بلڈنگ میں لانے سے پہلے ان کی ضروریاتِ زندگی کے سامان کا بھرپور بندوبست کیا جائے، اس مقصد کے لیے مرکز نے یہ پالیسی بنائی ہے کہ یورپ کے تمام ممالک میں درد دل رکھنے والے افراد یا فیملیز کو ترغیب دلائی جائے کہ وہ "آغوش" میں پرورش پانے والے ان معصوموں کو ایک ایک یا دو دو کو سپانسر کریں۔ ایک بچے پر ماہانہ 50 یورو کے اخراجات مختص کئے گئے۔

علامہ اقبال اعظم نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ سناتے ہوئے کہا کہ جو ایک یتیم کی پرورش کرتا ہے وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ایسے ہو گا جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں اور دو انگلیوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن نے "آغوش" کی تعمیر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی خصوصی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اگلے فیز کے لیے 50 بچوں کی کفالت کا ٹارگٹ منہاج القرآن فرینکفرٹ کی تنظیم کو دیا۔ آخر میں علامہ اقبال اعظم نے اجتماعی دعا کرائی۔

رپورٹ: ایم اے مرزا

تبصرہ