منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ نے مورخہ 30 مئی 2011ء بروز پیر لبنانی ریسٹورنٹ پیرس میں منہاج القرآن کے سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں ممبر سپمریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری،; ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری، قائم مقام صدر رانا محمد اشرف، قائم مقام جنرل سیکرٹری و ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان، قائم مقام سینیئر نائب صدر حاجی محمد یعقوب، نائب صدر حاجی محمد اشرف،صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم، نائب ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چوہدری، سیکرٹری فنانس عامر جواد بٹ، ناظم شعبہء رفاقت حاجی الطاف حسین، ناظم عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد، چیرمین منہاج ویب ٹی وی شیخ ساجد فیاض، ظہیر عباس گجر، چیرمین NNHS ہسپتال چوہدری نذیر سیال، سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، نائب ناظم لنگر کمیٹی غلام عباس، حاجی محمد افضل، حاجی محمد انور اور عدنان شفقت نے شرکت کی۔
کھانے سے پہلے نمازِ مغرب باجماعت ادا کی گئی اور کھانے کے بعد طارق چوہدری، نعیم چوہدری اور چوہدری نذیر سیال نے مختصر گفتگو کی۔ شیخ زاہد فیاض نے الوداعی عشائیہ ک اہتمام کرنے پرفرانس تنظیم اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ آپ نے اپنے اس دورہ کو نہایت کامیاب قرار دیا۔ کئی پرانے تنظیمی اور تحریکی افراد سے ملاقات بھی کی۔ آپ نے باہمی محبت اور اتفاق سے مشن کا کام کرنے پر اور ہفتہ وار محفلِ جمعہ میں ریگولر شرکت یقینی بنانے پر زور دیا۔ علامہ حسن میر قادری نے حضور شیخ الاسلام اور مشن کی محبت پر گفتگو فرمائی۔ قائم مقام جنرل سیکرٹری ملک شبیر اعوان نے شیخ زاہد فیاض اور تمام مدعو افراد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے دعا فرمائی۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ