منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان مقابلہ حسن نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 28 مئی 2011ء کو تین سے آٹھ سال کے بچے بچیوں کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی کے بچے بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں محمد نعیم رضا، محمد اکرم باجوہ اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ کم عمر ننھے نعت خوانوں نے انتہائی ذوق وشوق اور محبت سے نعت خوانی میں حصہ لیا۔ جیوری کے فیصلہ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا کے بیٹے فیضان رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیضان رضا کی عمر اس وقت ساڑھے تین سال ہے اور اس نے انتہائی خوبصورت انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ فیضان رضا کی کامیابی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور پوری ٹیم نے محمد نعیم رضا کو مبارکباد دی کہ انہوں نے بچے کی اتنی اچھی تربیت کی ہے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ