منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کی تنظیم نو

مورخہ 21 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدار ت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ شوکت احمد اعوان نے حاصل کی جبکہ قاری فیض احمد نے انتہائی پر سوز انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے تنظیم اور نظم کے موضوع پر انتہائی پر مغز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنظیم میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے پیار اور محبت سے ملنا چاہیئے اور جس ساتھی کو جو ذمہ داری ملے وہ اس کو احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کرے اور اپنے کام پر توجہ دیتے ہوئے پرانے ساتھیوں سے راہنمائی بھی حاصل کرے۔

منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے تنظیم نو کے طریقہ کار اور نظام کا اعلان کیا اور باقاعدہ مشاور ت کے ساتھ تنظیم نو کا عمل مکمل کیا گیا جس کے مطابق مرزا صغیر احمد( صدر مجلس شوریٰ)، محمد اظہر فاروق( صدر فرینکفرٹ)، محمد الیاس چیمہ(نائب صدر)، محمد افضل قادری(ناظم)، محمد یونس(نائب ناظم)، لالہ عمر حیات(ناظم مالیات)، محمد اصغر مرزا(ناظم اطلاعات)، حافظ شوکت احمد اعوان(ناظم دعوت وتربیت)، انصر بٹ( صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، نذیر احمد(ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، شبیر احمد کھوکھر( صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن) اور ندیم خان ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن منتخب ہوئے۔

منہاج یورپین کونسل کے اراکین اور جملہ شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ علامہ محمد اقبال فانی نے اختتامی دعا کرائی۔

رپورٹ:ایم اے مرزا

تبصرہ