منہاج القرآن پونتو کومبو فرانس کی طرف سے شیخ زاہد فیاض کے اعزازمیں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ذیلی تنظیم پونتو کومبوکی طرف سے مورخہ 27 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کا اہتمام فرانس کے مقامی ترک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

پونتوکومبو تنظیم کی طرف سے حاجی گلزار احمد، حاجی محمد اشرف، حاجی محمد یعقوب، حاجی محمد افضل اور حاجی محمد انور نے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور ملکی تنظیم کے عہدیداران کو خوش آمدید کہا جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری، قائمقام صدر رانا محمد اشرف، قائمقام جنرل سیکرٹری ملک شبیر احمد اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری محمد ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چودھری، سیکرٹری عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد، سلیم گھمن، چودھری نذیر سیال، حاجی محمد افضل، ظہیر عباس گجر، اظہر صدیق، عامر جواد بٹ، محمد یعقوب اورسیکرٹری منہا ج میڈیا فرانس عدنان شفقت نے شرکت کی۔

شیخ زاہد فیاض نے عشائیہ سے قبل مشن کے فروغ اور تحریکی کارکن کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے انتہائی فکر انگیز گفتگو کی اور آخر میں پونتو کومبو تنظیم کی جانب سے بھر پور عشائیہ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اختتامی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ