منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے بارہ رکنی وفد نے مورخہ 10 مئی 2011ء کو عمرہ کے دوران غار حرا میں حاضری دی۔ وفد کے اراکین درود و سلام پڑھتے ہوئے غار حرا پہنچے اور وہاں محفل نعت کا اہتمام کیا۔
منہاج عمرہ گروپ کی محفل نعت کے دوران ترکی، انڈیا، پاکستان اور ایران سے آنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے رقت آمیز دعا کراتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعا کرائی۔دعا میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور منہاج سنٹر آسٹریا کی بہتری کے لئے بھی دعاکی گئی۔
رپورٹ: محمد اکرم باجوہ
تبصرہ