منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھیگو سٹی) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2011 ء بروز اتوار کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ تنظیمی وتحریکی ذمہ داران کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندگا ن نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد طاہر نے تلاوت کلام پا ک سے کیا جبکہ مردان علی قادری، مقبول قادری اور سید عمران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔محفل کی نقابت شفیق بھٹی نے کی۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے محفل میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے محفل میلاد منانے کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نوجوان نسل کے دلوں میں اجاگر کرنے کے لئے تنظیمی نظم پر زور دیا۔
خطاب کے بعد حاضرین نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا۔ اختتامی دعا کے بعد جملہ شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ