منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز میں مورخہ 12 مئی 2011ء بروز جمعرات عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن یونان کے ناظم عبدالجبار سلہری نے کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ادیب عباس، منہاج نعت کونسل کے صدرسجا دحسین قادری اور یاسر قیوم نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔محفل کی نقابت کے فرائض قیصر فاروق نے ادا کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز کے ڈائریکٹر علامہ عبید اللہ چشتی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اتنی محبت کرتا ہے کہ ہر وقت اپنے محبوب پر درود پڑھتا رہتا ہے، اس کے فرشتے بھی ہمہ وقت اس کے محبوب پر درود بھیجتے رہتے ہیں،اللہ رب العزت اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے کہ میں اور میرے فرشتے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہمہ وقت درود وسلام پڑھتے ہیں لہذا تم بھی درود وسلام پڑھا کرو۔ تاجدار کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ میں آج بھی ان پتھروں کو پہچانتا ہوں جو بعثت سے قبل مجھ پر درود وسلام پڑھتے تھے۔ علامہ عبید اللہ چشتی نے کہا کہ جب ہم اپنے آقاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عشق ومحبت سے درود و سلام کے گجرے نچھاور کریں گے توہمارے محبوب قبر اور حشر میں درود وسلام پڑھنے والے اپنے امتیوں کو ضرور یاد رکھیں گے۔ محفل کا اختتام محمد نعیم(سیالکوٹ) کی دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ