منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے 12 رکنی وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری کی قیادت میں 12 رکنی وفد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے 05 مئی 2011ء بروز جمعرات ویانا ائیرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 12 رکنی عمرہ گروپ میں منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری، صدر خواجہ محمد نسیم، ناظم محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری ملک محمد امین اعوان، جوائنٹ سیکرٹری ملک اعجاز رشید، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، حاجی فاروق اکبر، حاجی آفاق اکبر، زاہد غنی چوہان، اشفاق احمد، عمیر الطاف اور حاجی محمد مسعود شامل تھے۔ عمرہ گروپ کو ویانا ائیر پورٹ پر الوداع کرنے والوں میں چودھری فاروق، حاجی غلام شبیر منہاس، حاجی نذیر شاہ، حاجی اکبر علی، وحید احمد، ارشد شاہ، سید محمود شاہ اور دیگر تحریکی رفقاء کی کثیر تعداد شامل تھی۔

مورخہ 15 مئی 2011ء بروز اتوار کو منہاج عمرہ گروپ کے افراد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آسٹریا واپسی پر ویانا ائیر پورٹ پر تنظیمی وتحریکی خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے خوش آمدید کہا۔ عمرہ گروپ کا استقبال کرنے والوں میں آسٹریا کی جانی پہچانی شخصیت فاروق چودھری، پاکستان پیپلز پارٹی آسٹریا کے صدر ندیم خان، معروف کشمیری راہنما اور پی پی پی کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، معروف کرکٹر علی ذوالفقار، پاک ایشیا کلچر کے صدر شفیق الرحمن ہاشمی، چیئرمین حاجی قاسم علی، عمر علی باجوہ، وحید ٹیکسی والا، مسجد بلال کے صدرالحاج محمد اکرم بٹ، سینئر نائب صدرحاجی محمد آصف وڑائچ، عبدالرحمن ڈوگر، شیخ محبوب عالم اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی فیملیز کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔استقبال کرنے والے جملہ شرکاء نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مبارکبا دپیش کی۔منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے فقید المثال استقبال کرنے پر جملہ احباب کا شکریہ ادا کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رابطہ سیکرٹری شیخ محبوب عالم نے مورخہ 15 مئی 2011ءکوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب تحریکی احباب کے اعزاز میں مغرب کی نماز کے بعدپرتکلف ڈنر دیا۔ڈنر سے پہلے منہاج سنٹر آسٹریا میں ہفتہ وار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز رتلاوت کلام پاک سے ہوا، یورپ کے معروف نعت خواں شہر یار خان، حاجی اکبر علی، محمد امجداور محمد نعیم رضا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ محفل نعت کے بعد شیخ محبوب عالم نے جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو مبارکبا د پیش کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسڑیا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے عمرہ گروپ کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کرنے پر شیخ محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ