سینئر نائب ناظمِ اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ظہرانہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوری کے ممبرحاجی محمد محبوب نے مورخہ10 مئی2011 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور قائدین یورپ و فرانس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ظہرانے میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبرحاجی گلزار احمد، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹرعلامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب، منہا ج ویلفیئر فاونڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری، ممبر مجلس شوری فرانس حاجی حنیف مغل، محمد صابر، راجہ اشرف اور عدنان شفقت نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدظہرانہ تناول کیا گیا۔ ظہرانے کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہر ی نے حاجی محمد یعقوب کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ