منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ’’توکل الٰہی‘‘ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ محفل میں مسلم سکاؤٹ فرانس کے وفد نے شیخ عزیز بن تونس کی قیادت میں خصوصی شرکت کی اور شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب پروجیکٹر کے ذریعے دکھایا گیا۔
محفل میں منہاج ایگزیکٹو کونسل فرانس کے ممبران صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، نائب صدور حاجی محمد یعقوب اور حاجی محمد اشرف، جوائنٹ سیکرٹریز شمریزخان اور قاضی ہارون، ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چودھری اور ایگزیکٹو و شوریٰ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔
رپورٹ : عدنان شفقت
تبصرہ