سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تنظیمی دورہ کے لیے یکم مئی 2011ء بروز اتوار کو فرانس پہنچے۔ منہاج القرآن فرانس کی تنظیم کی طرف سے آپ کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ سے پہلے مختصر تعارفی نشست منعقد ہوئی جس کا آغاز قاری طاہر عباس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، عامر نعیم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی پرسوز انداز میں نعت رسول مقبول پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم نے تمام ایگزیکٹو ممبران اور شوریٰ کے ممبران کا جامع تعارف کرایا۔ تعارف کے بعد سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ظہیر عباس گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نشست کے اختتام پر امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی۔
عشائیہ میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، چیئرمین منہاج ویب ٹی وی شیخ ساجد فیاض، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ عبدالرازق قادری، صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، نائب صدور حاجی محمد یعقوب اور حاجی محمد اشرف، ناظم مالیات ملک محمد شبیر اعوان، جوائنٹ سیکرٹریز شمریزخان اور قاضی ہارون، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹر ی چودھری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چودھری، ناظم ممبر شپ حاجی محمد الطاف، جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ عبدالواحد، ناظم منہاج میڈیا فرانس عدنان شفقت، عامر نعیم، منظور بھٹی، سید شبیر شاہ کے علاوہ ایگزیکٹو کونسل فرانس، ذیلی تنظیمات اور مجلس شوریٰ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ : عدنان شفقت
تبصرہ