منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر انتظام جھیل Estany de Banyoles کا تفریحی ٹور

منہاج یوتھ لیگ سپین نے مورخہ 17 اپریل 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے صوبہ Girona کی مشہور جھیل Estany de Banyoles کے تفریحی دورہ کا انعقاد کیا جس میں 50 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سابق صدرحاجی مظہر حسین، موجودہ صدر محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد حسین، محمد نواز قیصر چیمہ اور خان محمد چشتی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

تفریحی دورہ میں تمام نوجوانوں کوٹکٹ کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا مینیو دیا گیا۔ وفد صبح 7 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے جھیل کی طرف روانہ ہوا۔ کرائے پر حاصل کی گئی بس میں سوار ہونے کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے تمام نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور معروف تفریحی جھیل بانیولاس کے بارے میں معلومات دیں۔ جھیل پر پہنچ کر وفد کے شرکاء نے جھیل کا نظار ہ کیا اور مختلف اسپورٹس سرگرمیاں جن میں کرکٹ، فٹبال، تیراکی، بیڈمنٹن اور والی بال میں حصہ لیا۔

تفریحی دورہ کے آخری حصہ میں محفل نعت بھی منعقد کی گئی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے صدر احسن جاوید خان نے تمام نوجوانوں کو منہاج یوتھ لیگ کی سرگرمیوں منشور کے بارے میں بتایا اور مئی میں شروع ہونے والے الفرغانہ کورس کے بارے میں معلومات دیں۔ نوجوانوں کو مذکورہ کورس میں شامل ہونے کے لئے داخلہ فارم بھی دیئے گئے۔ عمیر ڈار اور دیگر نوجوانوں نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے تفریحی دورہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور منہاج یوتھ لیگ کی سرگرمیوں سے وابستہ رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: محمد عتیق قادری، نوید احمد اندلسی

تبصرہ